X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سعودی عرب کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

سعودی عرب کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 2 پائلٹ بھی جاں بحق ہوگئے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مملکت کی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں طیارہ حادثےکی تصدیق کی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق جمعرات 7 دسمبر کی دوپہر مشرقی علاقے کے شاہ عبدالعزیز ظہران ائیربیس سے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ایف 15 ایس ای طیارے کو حادثہ پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق حادثے کے باعث طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.