امریکی یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال شروع کردی
ایسا ہی کچھ امریکہ کی بڑی درسگاہوں میں سے ایک جامعہ براؤن یونی ورسٹی کے طلباء کی جانب سے کیا گیا ہے۔
براؤن یونی ورسٹی کے 19 طلبہ کی جانب سے بطور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کرانا ہے۔
جبکہ احتجاج کرتے طلبہ کا مطالبہ ہے کہ غزہ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کمپنیوں سے تعلقات ختم کر دیے جائیں۔ ساتھ ہی اسرائیلی حمایتی کارپوریشن سے بھی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکہ کی جامعہ میں کی جانے والی اس بھوک ہڑتال میں فلسطینی اور یہودی طلبہ شامل ہیں، جن کا موقف ہے کہ ہم اُس وقت تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے، جب تک یونی ورسٹی انتظامیہ ہمارے اس مطالبے کو اہمیت نہ دے۔
دوسری جانب گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں 20 طلبہ کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ دسمبر کے مہینے میں بھی فسلطین کے حق میں احتجاج کے باعث 41 طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔