بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان تارکین وطن کے لیے سب سے سستی ٹیکس فری پناہ گاہوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجودہے، کیونکہ عمان میں رہنے کے ماہانہ اخراجات سب سے کم ہیں جبکہ عمان ماہانہ یوٹیلیٹی بلوں کے لحاظ سے سب سے سستے ملک کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے، جس کی رقم تقریباً 386 درہم ہے۔ اس کے بعد دوسرے اور تیسرے نمبر پر کویت اور بحرین ہیں۔
کویت اس سال 12 ممالک کی فہرست میں عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے جو اس ملک میں رہنے رہائشیوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیتا ہے۔ کویت نے 10 میں سے 6.49 سکور کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں کویت چوتھا سستا ترین ملک ہے جس میں کرائے پر لیے جانے والے اپارٹمنٹس کی اوسط قیمت تقریباً 775 امریکی ڈالر (220 کویتی دینار) ماہانہ تک پہنچتی ہے۔
کویت میں اوسطاً خالص ماہانہ تنخواہ تقریباً 2,743 ڈالر (800 کویتی دینار) ہے۔ جبکہ ماہانہ اخراجات اور عوامی خدمات کی فیسوں کے لحاظ سے بھی کویت دوسرا سستا ترین ملک ہے۔
یو اے ای تارکین وطن کے لیے ٹیکس فری پناہ گاہ کے طور پر تقریباً 3.59 ہزار درہم کی اوسط ماہانہ لاگت اور 13,015 کی اوسط خالص ماہانہ تنخواہ کے ساتھ عالمی سطح پر چوتھے نمبر براجمان ہے۔
یو اے ای بھی ایسے ممالک میں بہت آگے ہے جو ٹیکس نہیں لگاتے، خلیجی ممالک کے علاوہ تعطیلات کے مطلوبہ مقامات، مالدیپ اور بہاماس بھی سب سے زیادہ سستی ٹیکس فری ممالک میں شامل ہیں۔ مالدیپ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ بہاماس آٹھویں نمبر پر ہے۔