X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

رواں برس پاکستان کے علاوہ کن ممالک میں انتخابات ہوں گے؟

پاکستان کے ساڑھے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز 8 فروری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، تاہم پاکستانیوں کے علاوہ بھی دیگر 53 ممالک کے عوام رواں برس کے اختتام تک ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال 2024 میں ریکارڈ 64 ممالک میں انتخابات ہوں گے اور تقریبا دنیا کی نصف آبادی حق رائی دہی کا استعمال کرے گی۔

سال 2024 میں جن 64 ممالک میں انتخابات ہونے تھے، اس میں سے 9 ممالک میں 7 فروری تک انتخابات کا انعقاد ہوگیا جب کہ پاکستان میں 8 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔

اسلامی ملک آذر بائیجان کے عوام نے 7 فروری کو نیا صدر منتخب کرنے کے لیے حق رائی دہی کا استعمال کیا جب کہ جنوبی ایشیائی ملک بنگلہ دیش میں گزشتہ ماہ 7 جنوری کو انتخابات ہوئء تھے۔

اسی طرح پرتگال میں 4 فروری، کوسٹا ریکا میں بھی 4 فروری جب ایل سلواڈور میں انتخابات کا پہلا مرحلہ بھی 4 فروری کو ہوا اور وہاں دوسرا اور حتمی مرحلہ آئندہ ماہ مارچ کے آغاز میں ہوگا۔

جنوبی ایشیائی ملک بھوٹان میں بھی گزشتہ ماہ 9 جنوری کو قومی اسمبلی کے انتخابات ہوئے تھےجب کہ تائیوان میں بھی 13 جنوری کو عوام نے ووٹ کا استعمال کیا۔

سال 2024 کے آغاز سے 8 فروری تک پاکستان سمیت مجموعی طور پر 9 ممالک کے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہوں گے جب کہ دیگر 53 ممالک کے عوام ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

آئندہ چند ہفتوں میں بھارت میں بھی ریاستی اور راجیا سبھا کے انتخابات ہوں گے جب کہ ترکی سمیت دیگر ممالک میں بھی رواں برس انتخابات کا انعقاد ہوگا۔

یوں رواں برس نومبر میں امریکا میں بھی صدارتی انتخابات ہوں گے جب کہ برطانیہ سمیت یورپین یونین پارلیمنٹ کے انتخابات بھی رواں سال ہی ہوں گے۔

اسی طرح روس، اسپین، آسٹریلیا، سری لنکا، شمالی کوریا، انڈونیشیا، مالدیپ، کمبوڈیا، تیونس، الجزائر، روانڈا اور سینیگال سمیت 9 فروری سے لے کر 31 دسمبر 2024 تک مزید 53 ممالک میں انتخابات ہوں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.