X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

رواں برس عازمین حج کوکونسی اضافی سہولتیں دی جائیں گی؟

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ اس سال حاجیوں کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ اور بہتر سہولتیں دی جارہی ہیں۔

انیق احمد نے حاجیوں کی تربیت کے سلسلے میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ اس سال حاجیوں کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ اور بہتر سہولتیں دی جارہی ہیں، حاجیوں کے لیے پیکج میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم رکھے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ حاجیوں کے لیے ایک ایپ بنائی ہے جو حاجیوں کے لیے بہت مفید ہوگی، حکومت کی جانب سے ایک موبائل فون سم، ایک سوٹ کیس اور خواتین کو عبائے بھی دیےجائیں گے۔

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ ہزار 600 سے زائد درخواستیں آئیں جن کے لیے قرعہ اندازی کی گئی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.