X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستان میں دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین کی ضرورت ہے: امریکا

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں پر مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، اس کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین کی ضرورت ہے، بے ضابطگیوں کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم جمہوری عمل کا احترام بھی کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا، دھاندلی کے دعوؤں پر مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین کی ضرورت ہے، بے ضابطگیوں کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم جمہوری عمل کا احترام بھی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی، آئین کا احترام، آزاد صحافت، متحرک سول سوسائٹی کے احترام پر زور دیتے ہیں،سیاسی اور انتخابات سے متعلق تشدد، انٹرنیٹ ، فون سروس پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں، ان اقدامات نے انتخابی عمل کو منفی طور پر متاثر کیا، مداخلت،دھاندلی کے دعوے پر پاکستانی قانونی نظام کے تحت مکمل تحقیقات کی جائیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان قانونی نظام ہی پہلا مناسب قدم ہو گا، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہی وہ اقدام ہے جو کرنے چاہئیں، اگرتحقیقات کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہو تو اس پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.