X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

طلبہ کو اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال سے روکنے کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

برطانیہ نے اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کو روکنے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد کلاس رومز میں تدریسی عمل میں خلل کو کم کرنا اور طلبہ کے رویے کو بہتر بنانا ہے۔

اسی سلسلے میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے پابندی کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے مصروفیات کے دوران موبائل فون سے ہونے والی پریشانی کو اُجاگر کیا۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکنڈری اسکول کے ایک تہائی طلبہ کہتے ہیں فون سے تدریس متاثر ہوتی ہے، ہم جانتے ہیں کہ کلاس روم میں موبائل فون کتنے پریشان کُن ہوتے ہیں۔

رشی سونک نے مزید کہا کہ ہم اس پریشانی کو ختم کرنے میں اسکولوں کی مدد کر رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسکولوں میں موبائل فون سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.