X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

امریکا کی غزہ کیلئے 53 ملین ڈالر کی امدادی رقم کا اعلان

امریکا نے غزہ میں امدادی اشیا کی محفوظ ترسیل کے لیے 53 ملین ڈالر کی خطیر رقم کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ادارے ‘یو ایس ایڈ ‘یہ امداد عالمی پروگرام برائے خوراک اور دوسرے غیر حکومتی اداروں کے توسط سے جنگ زدہ علاقے میں جان جوکھوں میں ڈال کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف کارکنان کی حفاظت میں استعمال کرے گا۔

امریکی ادارے ’’یو ایس ایڈ‘‘ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے کہا غزہ میں گولہ باری اور گولیوں سے بچتے ہوئے امداد کو ضرورت مندوں تک پہنچانے والے امدادی کارکنان کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سمانتھا پاور نے مزید کہا کہ اس امدادی رقم سے ایسے ہی امدادی کارکنان کے تحفظ کا بندو بست کیا جائے گا۔

امریکا کی اس امدادی رقم کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے حماس کی مدد کرنے کا الزام عائد کرکے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ’اونرا‘‘ پر پابندی عائد کردی ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد سے اب تک امریکا نے فلسطینیوں کے لیے مجموعی طور پر 180 ملین ڈالر کی امدادی رقم بھیجی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.