X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

چوہے نے طیارے کو 3 دن تک اُڑان سے روکے رکھا

سری لنکا کے مسافر طیارے میں ادھم مچانے والے چوہے نے 3 دن تک اس جہاز کو پرواز سے روکے رکھا۔ یہ طیارہ لاہور سے کولمبو پہنچا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ سری لنکا کی قومی ایئرلائن کے ایک طیارے میں پیش آیا۔ جس میں ایک چوہا نظر آنے پر پرواز معطل کردی گئی تھی۔

سری لنکا کے قومی ایئرلائن کے اس طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا اور چوہے کی تلاش شروع کی گئی لیکن چوہے نے بھی عملے کو ناکوں چنے چبوا دیے تھے۔

بالآخر تین دن کی دوڑ بھاگ کے بعد طیارے سے چوہا مردہ حالت میں مل گیا جس کے بعد طیارے کو پرواز بھرنے کی اجازت مل گئی تاہم 3 دن گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے ایئرلائن کو بھاری مالی نقصان ہوا۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں چوہے کی موجودگی کا انکشاف اس وقت ہوا جب سری لنکن ایئر لائنز کی پرواز ایئر بس اے 330 لاہور سے کولمبو پہنچی تھی۔

طیارے کے عملے کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنائے پرواز ممکن نہ تھی کہ کہ چوہے نے کہیں کوئی تار نہ کاٹ دی ہو یا کسی آلے کو نقصان نہ پہنچا دیا ہو۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.