بین الاقوامی

دنیا بھر میں چاکلیٹ کی قلت، قیمتیں بڑھ گئیں

جنوبی افریقہ میں کوکوا کے بینز کی قیمت بڑھ گئی، بینز کی کمی کے باعث چاکلیٹ کے لیے ضروری اجزاء کی پیداوار رک گئی، چاکلیٹ کو عالمی طور پر قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چاکلیٹ بنانے والی کمپنیز کی جانب سے قیمتیں بڑھانا شروع کر دی گئی ہیں، گزشتہ 3 سال سے کوکوا کی فصلیں نقصان میں جا رہی ہے، جبکہ افریقی ممالک گھانا اور آئیوری کوسٹ دنیا کے 60 فیصد کوکوا کی پیداوار کرتے ہیں۔

واضح رہے خام کوکوا سے چاکلیٹ بنانا ممکن نہیں ہے، اس کے لیے چاکلیٹ کمپنیز کو پروسیسرز پر منحصر ہونا پڑتا ہے، جو کہ بینز کو بٹر اور لیکوئیر میں تبدیل کرتے ہیں، جسے بعدازاں چاکلیٹ کے بننے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

تاہم پروسیسرز بینز خریدنے کی استطاعت میں نہیں ہیں، دوسری جانب ریاستی آئیوورین بینز پروسیسر ٹرانسکاؤ کا کہنا ہے کہ پلانٹ نے قیمت میں اضافے کے باعث بینز کی خریداری روک دی ہے۔ واضح رہے ٹرانسکاؤ ملک کا نواں بڑا پلانٹ ہے۔

پلانٹ کے مطابق اس وقت اسٹاک میں رکھے بینز کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں دو انڈسٹری ذرائع نے مشروط طور پر نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ پلانٹ تقریبا ناکارہ ہو چکے ہیں۔

جبکہ ذرائع نے مزید بتایا کہ ریاستی پلانٹ اگلے چند دنوں میں بند ہونے کے قریب ہے، جو کہ دنیا کے آدھے کوکوا کی پیداوار کرتا ہے۔

گلوبل ٹریڈر کارگل بھی بینز کی خریداری کے لیے جدوجہد کر ہا ہے، تاکہ پروسیس کو روکنے سے بچایا جا سکے، گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں بھی آپریشن بند ہو گیا تھا۔

جبکہ جنوبی افریقن ملک گھانا کے سرکاری پلانٹ کوکوا پروسیسنگ کمپنی میں اکتوبر کے مہینے میں بھی کام بند رہا تھا۔ ساتھ ہی اس بات کی تصدیق کی کہ کمپنی کے پاس بینز کی کمی ہو رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button