X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

روس کے نائب وزیر دفاع بڑے پیمانے پر رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار

روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو ’بڑے پیمانے پر‘ رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کیس روس کی یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے بدعنوانی کے سب سے بڑے کیسز میں سے ایک ہے۔

روس کے نائب وزیر دفاع کی گرفتاری سے متعلق صدر ولادیمیر پیوٹن کو مطلع کر دیا گیا، خبر ایجنسی کے مطابق انہیں اس جرم کی زیادہ سے زیادہ 15 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہے۔

2022 میں روس کی انسداد بدعنوانی فاؤنڈیشن نے الزام لگایا تھا کہ تیمور ایوانوف اور ان کے خاندان نے ایک شاہانہ طرز زندگی گزاری جس میں رئیل اسٹیٹ، پرتعیش دوروں اور ڈیزائنر کپڑوں پر خرچ کیا گیا۔

روسی میڈیا کے مطابق فروری 2022 میں ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد سے تیمور ایوانوف ممکنہ طور پر بدعنوانی سے متعلق الزامات کا سامنا کرنے والے سب سے سینئر روسی اہلکار تھے۔

48 سالہ تیمور ایوانوف سن 2016 میں نائب وزیر دفاع مقرر کیے گئے تھے ۔ انہوں نے اس حیثیت میں ملٹری کنسٹرکشن کمپلیکس کی تعمیر کی نگرانی بھی کی تھی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.