X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے: امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سوات میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی موت پر افسوس ہے۔ مذہبی بنیادوں پر ہونے والے واقعات تشویش کا باعث ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام ممالک پر زور دیتے ہیں کہ مذہبی آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جائے۔ ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ سیکورٹی معاملات پر پاکستان اور امریکا کی شراکت داری میں دہشت گردی کے خلاف بات چیت اور فنڈز کی فراہمی شامل ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.