X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

جنگ بندی مذاکرات سے دستبردار ہونے کی خبروں پر حماس کا ردعمل

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کر دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے حماس کے عہدیدار کا نام ظاہر کیے بغیر دعویٰ کیا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسرائیل کی جانب سے ملٹری کمانڈر محمد الضیف پر ہونے والے حملے کے بعد جنگ بندی مذاکرات سے دستبردار ہو رہی ہے۔

خبررساں ادارے نے ایک اور حماس کمانڈر کے حوالے سے کہا کہ کمانڈر محمد الضیف بالکل ٹھیک ہیں اور وہ صیہونی فوج کے خلاف آپریشن کی نگرانی کے ساتھ جنگجوؤں کو ہدایات بھی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہونے سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کر دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر میں مقیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بین الاقوامی ثالثیوں کو اس حوالے سے بتا دیا ہے کہ فلسیطنی تنظیم اسرائیل کی مسلسل بمباری کے باعث جنگ بندی مذاکرات سے فی الحال علیحدہ ہو رہی ہے۔

خبررساں ادارے نے حماس کے عہدیدار کے حوالے سے مزید کہا کہ اسماعیل ہنیہ نے بین الاقوامی ثالث کاروں کو ساتھ میں یہ یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے سیز فائز کے لیے سنجیدگی کی صورت میں حماس مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے بین الاقوامی ثالثیوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر زور ڈالیں کہ غزہ میں بمباری فوری طور پر روکی جائے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے غزہ پٹی میں خان یونس کے سیف زون قرار دیے گئے علاقے المواسی کے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 92 فلسطینی شہید اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ المواسی کیمپ میں بمباری حماس کے ملٹری ونگ کے کمانڈر محمد الضیف کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی جس میں ان کی ہلاکت ہو گئی تاہم حماس اس حوالے سے تفصیلات چھپا رہی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.