X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

چین میں مذاکرات کے بعد فلسطینی دھڑوں کا اختلافات ختم کرنے کے اعلامیے پر دستخط

چین میں ہونے والے مذاکرات میں الفتح اور حماس سمیت مختلف فلسطینی دھڑوں نے اختلافات ختم کرنے پر اتفاق کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے تعاون سے ہونے والے سہ روزہ مذاکرات میں فلسطینی اتھارٹی کی حکمران جماعت الفتح اورحماس سمیت مختلف فلسطینی جماعتوں نے حصہ لیا اور مذاکرت کے اختتام پر اختلافات ختم کرکے فلسطین کی بہبود و آزادی کے لیے مل کر کام کرنے کا اعلان کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی دارالحکومت بیجنگ میں الفتح اور اس کی مخالف جماعت حماس سمیت 14 مختلف سیاسی و مزاحمتی دھڑوں کے رہنماؤں میں مذاکرات 21 سے 23 جولائی تک جاری رہے جس کے بعد فلسطینی کاز کے لیے مل کر کام کرنے کی قرارداد پر سب نے دستخط کیے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی دھڑوں نے چینی وزیرخارجہ اور چینی میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

حماس اور الفتح میں اختلاف کیسے ہوا؟

غزہ پر حکومت کرنے والی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور فلسطین کے مغربی کنارے پر حکومت کرنے والی الفتح سال 2006 کے انتخابات سے ہی ایک دوسرے کی سخت مخالف رہی ہیں۔

سال 2006 میں فلسطین میں ہونے والے عام انتخابات میں حماس نے کامیابی حاصل کی تھی مگر اسے حکومت نہیں دی گئی جس کے بعد حماس نے غزہ میں اپنی الگ حکومت قائم کرلی جب کہ مغربی کنارے پر الفتح جماعت نے فلسطینی اتھارٹی کے نام سے الگ حکومت قائم کی ہوئی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.