X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایتھوپیا: شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 157 افراد ہلاک

افریقی ملک ایتھوپیا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 157 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جنوبی ایتھوپیا کی علاقائی ریاست کے ضلع گوفا میں ایک حکام نے بتایا تھا لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ جنوبی ایتھوپیا میں 2 لینڈ سلائیڈنگ (مٹی کے تودے گرنے) کے بعد کم از کم 50 لاشیں نکالی گئیں۔

ضلع گوفا کے حکومتی ترجمان نے بتایا کہ کل رات شدید بارش ہوئی تھی، جس کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے کچھ افراد چل بسے۔

جنوبی ایتھوپیا کے علاقے گوفا کے ضلعی جنرل ایڈمنسٹریٹر میسکر مٹکو نے بتایا کہ مقامی افراد بشمول پولیس جائے وقوع پر جمع ہوئے تاکہ ان افراد کو بچایا جا سکے جو لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئے، اسی وقت دوسری بار لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے سبب جمع ہونے والے افراد ہلاک ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے رپورٹ کیا کہ مرنے والوں میں خواتین، بچے اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ای بی سی کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت سے افراد متاثرین کو تلاش کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق آج سرکاری حکام نے رپورٹ کیا کہ 2 لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 157 تک پہنچ گئی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.