بین الاقوامی

سعودی عرب نے الرٹ جاری کردیا، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع نے آج 4 ستمبر سے اتوار تک مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کا کہنا ہے کہ محکمہ شہری دفاع نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کہا ہے۔ اس کے علاوہ محفوظ مقامات پر رہنے، سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف جانے سے منع کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت میں ہونے والی تیز بارشوں کے دوان میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن طوفانی بارش، ژالہ باری اور گردوغبار کے ساتھ تیز ہواوں سے متاثر ہوگا۔ مکہ مکرمہ، طائف میسان، اضم، العرضیات، الکامل، الجموم، بحرہ، اللیث اور دیگر علاقوں میں شدید بارشیں ہوں گی۔

مدینہ منورہ، عسیر، الباحہ، نجران اور جازان کے علاوہ حائل، حدود الشمالیہ، الجوف، قصیم اور الاحسا میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button