بین الاقوامی

چین کا غیر ملکیوں سے متعلق بڑا اعلان

چین نے غیر ملکیوں کے لیے چینی بچوں کو گود لینے کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ مزید چینی بچوں کو گود لینے کے لیے بیرونِ ملک نہیں بھیجا جائے گا، صرف وہی غیر ملکی چینی بچے گود لیے سکیں گے جن کا بچوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہو گا۔

چین نے باضابطہ طور پر 1992ء سے غیر ملکیوں کے لیے چینی بچوں کے گود لینے کی پالیسی شروع کی تھی۔

اس پالیسی کے تحت دنیا بھر میں اب تک 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد چینی بچوں کو غیر ملکی جوڑوں نے گود لیا۔

چائنا چلڈرن انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے مطابق ان بچوں میں سے تقریباً نصف بچے امریکا میں گود لیے گئے۔

چین کی جانب سے پابندی کے اعلان کے بعد سینکڑوں امریکی خاندانوں کے لیے غیر یقینی کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے جن کی چینی بچوں کو گود لینے کی درخواستوں ابھی زیرِ التواء ہیں۔

بیجنگ میں امریکی سفارت خانے نے چین سے نئی ہدایت پر تحریری وضاحت مانگی ہے۔

Related Articles

Back to top button