X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کرپشن کے الزام پر لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید

سعودی عدالت نے پبلک سیکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار کو کرپشن اور رشوت کے الزم میں 20 سال قید کی سزا اور 10 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا سنادی۔

عرب میڈیاکے مطابق سعودی عدالت نے پبلک سکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر کو اختیارات کے غلط کے ذریعے عوامی فنڈز میں ہیرا پھیری کی، جعلسازی اور رشوت لینے پر مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا کے علاوہ 10 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو جعلسازی اور رشوت پر 10 سال قید کی سزا سنائی جب کہ اختیارات کے غلط استعمال کی بنیاد پر مزید 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

اس کے علاوہ عدالت کی جانب سے عائد کردہ 10 لاکھ جرمانے کی رقم حکومتی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

فیصلے کے مطابق خالد الحربی سے وہ سب کچھ ضبط کر لیا جائے گا جو انہوں نے غیر قانونی طور پر حاصل کیا ہے جب کہ دوران ملازمت حاصل کیے گئے تحائف نما رشوتی اشیا بھی ضبط کرلیے جائیں گے، ان میں زرعی اراضی بھی شامل ہے۔

عدالت کی جانب سے یہ سزا فوجداری قانون کے تحت سنائی گئی، لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی کی ملازمت سے اسے برطرف کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقاتی عمل شروع کیا گیا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی پر الزام تھا کہ انہوں نے حکومتی ٹھیکوں کے اجرا میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ذاتی فوائد حاصل کیے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.