X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

مسلمانوں کے مصائب سے متعلق ایرانی سپریم لیڈر کے بیان پر مودی سرکار سیخ پا

بھارت میں مسلمانوں کی حالت پر آوز اٹھانے پر نریندر مودی کی حکومت نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف شدید ردعمل دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں میانمار، غزہ اور بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کی حالت زار پر آواز اٹھانے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے اس پر شدید ردعمل دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کی جانے والی ایکس پوسٹ میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے آپ کو مسلمان نہیں سمجھ سکتے اگر ہم ان مصائب سے غافل ہوں جو ایک مسلمان میانمار (برما)، غزہ، بھارت یا کسی اور جگہ برداشت کررہا ہے‘۔

آیت اللہ خامنہ ای کے ٹوئیٹ پر اپنے ردعمل میں بھارتی وزارت خارجہ نے اسے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان درست نہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق پر بات کرنے والے ممالک کو مشورہ ہے کہ دوسروں کے بارے میں بیان دینے سے قبل اپنا ریکارڈ دیکھیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.