بین الاقوامی

2 سال سے گرفتارصدر کی بیٹی کو جیل سے رہائی مل گئی

ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی کو 2 سال بعد جیل سے رہائی مل گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائزہ ہاشمی رفسنجانی تہران کی ایون جیل میں 2 سال سے قید تھیں اور انہیں بدھ کے روز رہا کیا گیا ہے۔

فائزہ سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی 61 سالہ صاحبزادی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو ستمبر 2022ء میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

خواتین کے حقوق کی کارکن اور سابق رکنِ پارلیمنٹ کو اپیل کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے سابق صدر کی صاحبزادی پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بیانات ملک میں فسادات بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکبر ہاشمی رفسنجانی 1989 سے 1997ء تک ایران کے صدر رہے۔

Related Articles

Back to top button