X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اسکول بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

تھائی لینڈ میں اسکول بس میں آگ لگ گئی جس میں 25 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے مضافات میں منگل کی صبح ایک اسکول بس میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب اسکول کے بچے اور اساتذہ بس میں سوار اپنی منزل کی جانب جارہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق بس میں اساتذہ اور طلبہ سمیت کل 44 افراد سوار تھے جن میں 38 طالب علم اور 6 اساتذہ شامل تھے جب کہ حادثے میں 25 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ہے اور متعدد زخمی ہیں۔

تھائی وزیر ٹرانسپورٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بس میں سوار بچے اور اساتذہ ایک دورے کے لیے تھانی صوبہ سے دوسرے صوبے کی جانب سفر کررہے تھے جس دوران حادثہ پیش آیا۔

تھائی وزیرداخلہ کے مطابق اسکول بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جب کہ ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق ابھی کوئی بات وثوق سے نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس حوالے سے ابھی تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.