بین الاقوامی
بنکاک اسکول بچوں کی بس میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے مضافات میں اسکول بس میں آگ خوفناک آتشزدگی نے کئی جانیں لے لیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں آگ لگنے سے اسکول کے 23 بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ پرائمری اسکول کے بچے پکنک سے بس پر واپس جا رہے تھے۔
ابتدائی طور پر بس میں آگ لگنے کی وجہ سی این جی سلینڈر پھٹنے کو قرار دیا گیا ہے تاہم حکام نے واقعے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
پولیس ابھی بھی مرنے والوں کی شناخت کے لیے کام کر رہی ہے جب کہ تین اساتذہ اور 20 طلباء لاپتہ ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اسکول بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
قائم مقام پولیس کمشنر کترت نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹائر پھٹ گیا تھا اور اس سے چنگاریاں نکلیں، جس سے آگ بھڑک اٹھی جو بس میں پھیل گئی۔
انہوں نے کہا کہ کوئی دوسری گاڑی اس واقعے میں شامل نہیں تھی۔ بس میں 45 مسافر سوار تھے جس میں 6 اساتذہ تھے۔