X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

امریکا نے اسرائیل پر حملے کے بعد ایران کے توانائی کے شعبے پر مزید پابندیاں عائد کر دیں

اسرائیل پر حملے کے بعد امریکا نے ایران کے تیل کے شعبے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ انٹونی بلنکن نے یہ بھی کہا کہ یہ پابندیاں ایران کے میزائل اور جوہری پروگرام کی فنڈنگ کو روکنے کے لیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی تجارت اور نقل و حمل میں شامل کمپنیوں اور بحری جہازوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اس حوالے سے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ایران کو اسرائیل پر غیر معمولی حملے کے بعد اقدامات پر نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انٹونی بلنکن نے یہ بھی کہا کہ یہ پابندیاں ایران کے میزائل اور جوہری پروگرام کی فنڈنگ کو روکنے کے لیے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا گیا تھا اور 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.