X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

معروف سیاستدان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

بھارتی سیاستدان اور ریاست مہارشٹرا کے سابق وزیربابا صدیق ممبئی میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں رام مندر کے قریب ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر میں نامعلوم افراد نے بابا صدیق پرفائرنگ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا صدیق کو تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انہیں تین گولیاں لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق باباصدیق پرفائرنگ کے واقعے کے بعد 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں سے ایک تعلق اترپردیش اور ایک کا ہریانہ سے ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔

بابا صدیق پر حملے کی اطلاع ملتے ہی سلمان خان اور سنجے دت اسپتال پہنچ گئے۔ بابا صدیق بھارتی جماعت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے وابستہ تھے۔ خیال رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے تعلقات کو ٹھیک کرانے میں بابا صدیق کا اہم کردار تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.