بین الاقوامی
خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل کی ادائیگی کے اوقات جاری
خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل کی ادائیگی کے لیے اوقات جاری کردیے گئے۔
انتظامیہ کے مطابق حجر اسماعیل یا حطیم میں مرد حضرات کے لیے اوقات صبح 8 سے 11 بجےتک ہوں گے۔
حطیم میں خواتین رات 8 سے رات 2 بجے تک نوافل ادا کرسکتی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق داخلہ مغربی دروازے سے ہوگا اور حطیم میں رکنےکا دورانیہ 10 منٹ ہوگا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حطیم میں نفل ادائیگی کے اوقات مقرر کرنےکا مقصد رش کنٹرول کرنا ہے۔
خیال رہے کہ حجرِ اسماعیل یا حطیم بیت اللہ کا ایک حصہ ہے۔ کئی احادیث سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس کے احاطے کے اندر نماز پڑھنا فضیلت میں خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنے جیسا ہے۔