X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر پر بڑا حملہ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کامیاب حملہ کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ اس نے اپنا پہلا کامیاب فضائی حملہ اسرائیل کے کریا فوجی اڈے پر کر دیا ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ یہ اڈہ اسرائیلی وار منسٹری اور جنرل اسٹاف کے ساتھ ساتھ وار منجمنٹ کا کمرہ، فضائیہ کا کنٹرول روم اور نگرانی کی اتھارٹی کا ہیڈ کوارٹر تھا۔

مزاحمتی تنظیم نے دعویٰ کیا کہ اس نے ڈرون کے اسکواڈرن کے ساتھ حملہ کیا اور اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ایک اور بیان میں حزب اللہ نے بتایا کہ جنگجوؤں نے شمالی اسرائیل کے گاؤں ہنین میں واقع بیرکوں میں اسرائیل کی رامیم بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر دو الگ الگ حملے کیے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کے حملوں پر اسرائیل نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

گزشتہ روز حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر نہریہ میں راکٹ حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔

حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر 10 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے تھے جن میں سے کچھ کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا جبکہ کچھ میزائل مختلف مقامات پر گرے تھے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.