بین الاقوامی

کیا آپ جانتے ہیں کہ منموہن سنگھ ہمیشہ نیلی پگڑی ہی کیوں پہنتے تھے؟

بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ جمعرات کی رات 92 برس کی عمر میں چل بسے۔

منموہن سنگھ کے حوالے سے ویسے تو بہت سی چیزیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں مگر سب سے زیادہ وہ اپنی نیلی پگڑی کی وجہ سے مشور رہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ منموہن سنگھ ہمیشہ نیلی پگڑی ہی کیوں پہنتے تھے؟

برسوں تک، اس رنگ کے انتخاب نے تجسس کو جنم دیا، لیکن خود ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ایک تقریر میں اس راز سے پردہ اٹھایا ،

ڈاکٹر سنگھ نے انکشاف کیا تھا کہ ہلکی نیلی پگڑی ان کے اساتذہ کرام کیمبرج یونیورسٹی کو خراج تحسین ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہلکا نیلا رنگ میرے پسندیدہ رنگوں میں سے ایک ہے اور اکثر میرے سر پر دیکھا جاتا ہے دراصل اس سے کیمبرج میں میرے دنوں کی گہری یادیں وابستہ ہیں۔

ان کے دوست انہیں پیار سے ”بلیو ٹربن“ کہہ کر پکارتے تھے۔

Related Articles

Back to top button