بین الاقوامی
غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید فلسطینی 100 شہید
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقوں میں بمباری کرکے مزید 17 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 24 گھنٹے کے دوران 100 سے زیادہ شہادتیں دیکھنے میں آئیں جب کہ بے گھر فلسطینی خون جماتی ٹھنڈ میں خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے علاقے خان یونس میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔
دوسری جانب رفح نصیرات اور جبالیا کیمپوں میں مکانات پر بمباری کرکے مزید 17 فلسطینی شہید کردیے۔
علاوہ ازیں اسرائیل کی دی گئی 34 یرغمالیوں کی فہرست کو حماس کی طرف سے منظوری دے دی گئی ہے۔
اس حوالے سے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ کوئی بھی معاہدہ اسرائیلی فوج کےا نخلا اور جنگ بندی پر منحصر ہوگا۔