X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

متحدہ عرب امارات میں نئے فیملی قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر سخت سزائیں

متحدہ عرب امارات میں بسے افراد کے لیے نئے فیملی قوانین کا اعلان کردیا گیا۔

نئے فیملی قوانین اماراتی اور غیرملکی دونوں خاندانوں پر لاگو ہوں گے۔

نئے فیملی قانون کے تحت بچوں کے اماراتی قومی کارڈ اورپاسپورٹ کے غلط استعمال پر قانونی کارروائی ہوگی، فیملی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور جیل بھی ہوسکتی ہے۔

بچوں کی تحویل سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں ہوں گی، نئے قوانین کے تحت بچوں کی تحویل عمر میں توسیع بھی کردی گئی ہے۔

فیملی قوانین کے تحت غیر مسلم ماؤں کو بھی بچوں کی تحویل کا حق دیا گیا ہے جبکہ 15 سال کے بچے خود فیصلہ کرسکیں گے کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کا نیا فیملی قانون اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.