X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سعودی عرب کا اسرائیل سے بڑا مطالبہ

سعودی عرب نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر خیر مقدم کیا ہے۔ سعودی عرب نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج غزہ اور تمام فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر نکل جائے۔

سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گھر افراد کو ان کے علاقوں میں واپس بھیجا جائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود صہیونی طیاروں اور فورسز کے حملوں میں شدت آ گئی ہے اور گزشتہ روز مزید 81 فلسطینی شہید ہو گئے، جمعرات کے روز شہید ہونے والوں میں 21 بچے اور 25 خواتین شامل تھیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023ء سے جاری حملوں میں 46 ہزار 788 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار 453 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا اطلاق اتوار سے ہو گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.