بین الاقوامی

غزہ میں جنگ بندی کے بعد مزاحمت کاروں کا گلیوں میں گشت، عوام کا والہانہ استقبال

غزہ میں 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمےاور جنگ بندی کے آغاز کے بعد فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی سڑکوں پر گشت کیا جہاں شہریوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ ہزاروں فلسطینی پولیس افسران مختلف علاقوں میں تعینات کردیے گئے ہیں، میونسپلٹی نے گلیوں کو دوبارہ کھولنےاور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کے علاقوں دیر البلاح اور خان یونس کی سڑکوں پر گشت کیا۔

اس موقع پر شہریوں نے نعرے لگاکر اور ہاتھ ہلا کر فلسطینی مزاحمت کاروں کا استقبال کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج رفح سے نکلنے لگی، جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

غزہ میں کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد بالآخر جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے، پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونا تھا جو تقریباً چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہزاروں فلسطینی پولیس افسران مختلف علاقوں میں تعینات کردیے گئے ہیں، میونسپلٹی نے گلیوں کو دوبارہ کھولنےاور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر پندرہ ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت 47 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ ایک لاکھ دس ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتا ہیں۔

Related Articles

Back to top button