X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سب سے طویل روزہ کس ملک میں ہے؟

رواں برس رمضان المبارک کے دوران دنیا کا سب سے طویل روزہ سوئیڈن اور ناروے میں ہے جب کہ سب سے مختصر روزہ جنوبی امریکی ملک چلی میں ہے۔

سوئیڈن اور ناروے میں روزے کا دورانیہ ساڑھے 20 گھنٹے جب کہ گرین لینڈ اور آئس لینڈ میں روزہ 20گھنٹے طویل ہوتا ہے۔

دوسری جانب سب سے کم دورانیے کا روزہ چلی میں ہے جہاں روزہ صرف 11 گھنٹے کا ہے، عرب ممالک میں سب سے طویل روزہ الجزائر میں ہوتا ہے جس کا دورانیہ 16 گھنٹے 44 منٹ ہے۔

سعودی عرب، مدینہ منورہ، نیویارک، امریکا اور ترکیہ میں روزے کا دورانیہ 13گھنٹے ہے جب کہ پاکستان میں روزے کا دورانیہ 12گھنٹے اور 58 منٹ ہے۔

برازیل، جنوبی افریقا، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات ، بھارت اور انڈونیشیا میں روزہ ساڑھے 12 گھنٹے طویل ہے ۔

جنوبی افریقا میں جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن کے ساتھ ساتھ پیراگوئے میں سیوڈاڈ ڈیل ایسٹے، یوراگوئے میں مونٹیویڈیو میں روزے کا دورانیہ تقریباً 11 سے 12 گھنٹے ہے، یہ بھی دنیا کے مختصر ترین روزے کے دورانیے والے شہروں میں شامل ہیں ۔

دنیا کے مختلف ممالک میں سورج کے طلوع و غروب کے اوقات مختلف ہونے کے باعث روزے کے دورانیے میں بھی نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.