X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

افغان طالبان میں اختلافات، وزیرداخلہ عہدے سے مستعفی

افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی نے افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کو استعفیٰ بھجوادیا جو انہوں نے منظور کر لیا۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات استعفے کی وجہ بتائی جارہی ہے اور سراج الدین حقانی کی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل غیرحاضری بھی استعفے کی وجہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے پر بھی اختلافات ہیں۔

میڈیارپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے سے متعلق طالبان حکومت کا کوئی بیان نہیں آیا۔

دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی ہے۔

گزشتہ روز سراج الدین حقانی نے صوبہ خوست کا دورہ کیا تھا اور جمعہ کی نماز ادا کی جہاں انہوں نے شہریوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.