بین الاقوامی

اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، بچوں سمیت درجنوں فلسطینی شہید

اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ایک ہفتے میں 270 بچے شہید ہوگئے جب کہ حالیہ حملوں میں 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو جبالیہ کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد ہزاروں تباہ حال فلسطینی دوبارہ بے گھر ہوگئے ہیں۔

ادھر حماس نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت رُکوانے اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی اور اماراتی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطے میں غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید میں ٹیلی فونیک رابطہ ہوا جس دوران مشرق وسطیٰ اور غزہ پر طویل گفتگو کی گئی۔

اس دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر نے غزہ جنگ بندی اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے پر گفتگو کی۔

اس موقع پر شیخ محمد بن زاید نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور غزہ میں فوری امداد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اماراتی صدر نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی امن و استحکام کی ضمانت دے گا۔ اس کے علاوہ دونوں صدور کے درمیان امریکا امارات میں تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج کیا گیا اور ساتھ ہی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

Related Articles

Back to top button