بین الاقوامی

7.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری

بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ کے قریب واقعہ ملک ٹونگا میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے بعد ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر نے بتایا ہےکہ زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 ریکارڈکی گئی ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق ٹونگا جزائر میں زلزلہ 16 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ ٹونگا کے مرکزی جزیرے کے100 کلومیٹر شمال مشرق میں آیا۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے بعد ٹونگا کے ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہےکہ زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر کے اندر ساحلی علاقوں میں خطرناک لہریں آسکتی ہیں۔

زلزلےکے بعد کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Related Articles

Back to top button