بین الاقوامی

حیدرآباد دکن سے نظام دکن کا ہیرے موتی جڑا سونے کا لنچ باکس چوری ہو گیا

حیدر آباد (ویب ڈیسک) بھارتی شہر حیدر آباد دکن سے نظام دکن کا ہیرے موتیوں سے جَڑا سونے کا لنچ باکس چوری ہوگیا۔ چوروں نے سونے اور یاقوت  کی بنی ایک چائے کی پیالی، چمچہ اور طشتری بھی چوری کر لیا۔ یہ تمام چیزیں تین کلو وزنی ہیں اور ان اشیا کی قیمت اربوں پاکستانی روپے بنتی ہے۔ حیدرآباد میں پولیس سابق حکمراں نظام دکن کے ہیرا جڑے ٹفن کی چوری کی جانچ کر رہی ہے۔

تین کلو وزنی ان اشیا کی قیمت تقریباً 70 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے، یہ اشیا آخری نظام میر قاسم علی خان کی ملکیت تھیں۔ ایک زمانہ تھا جب وہ دنیا کے امیر ترین شخص تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button