عالمی منڈی میں ایک ہفتے میں ہی خام تیل 3 ڈالر 73 سینٹس سے مہنگا ہوکر 68 ڈالر 58 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گیا ہے جبکہ سونے کی قیمت میں 7 ڈالر 20 سینٹس کمی سے 1267 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونا سستا اور تیل مہنگا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم کی ایکسپورٹ والے ممالک اور خام تیل کے بڑے پیداواری ممالک نے وینئیا میں خام تیل کی سپلائی میں 10 لاکھ بیرل یومیہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اس بات پر عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے خام تیل 3 ڈالر73 سینٹس مہنگا ہوکر68 ڈالر58 سینٹس فی بیرل پر بند ہوا۔
اس فیصلے کے بعد یومیہ خام تیل کی مجموعی پیداوار 7 لاکھ 70 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں7 ڈالر 20 سینٹس کمی ہوئی جس سے سونے کی فی اونس قیمت 1267 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
واضح رہے کہ رواں سال میں فروری کے مہینے میں عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر فی اونس سستا جس کے بعد ایک ہفتے کے دورانیہ میں سونا 1353 ڈالر سے کم ہوکر 1328 ڈالر فی اونس پر آگیا ہوا تھا۔جبکہ اس کے برعکس امریکی خام تیل 2 ڈالر مہنگا ہوکر 61.57 ڈالر سے بڑھ کر 63.57 فی ڈالر کی قیمت پر ہوا تھا ۔