X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کورونا وائرس: عمانی حکومت نے علاج سے متعلق شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردیں

رائل عمان پولیس (آر او پی) نے تمام شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے اشتہارات پر ہرگز توجہ نہ دیں جس میں کوویڈ 19کے علاج معالجے کی فراہمی کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

یہ بات رائل عمان پولیس نے اپنے ایک آن لائن جاری بیان میں کہی۔

آر او پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل انکوائریز اینڈ انویسٹی گیشن نے مختلف ذرائع ابلاغ اور اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایسے اشتہارات جو کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ہیں عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان پر یقین نہ کریں۔

آر او پی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مختلف طریقوں سے کورونا وائرس کے علاج کا دعویٰ کرنے والے عوام کو گمراہ کررہے ہیں، لہٰذا شہری ایسے جعل سازوں اور دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں اور احتیاط سے کام لیتے ہوئے ان اشتہارات پر کوئی دھیان نہ دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سلطنت عمان نے کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ میں ایک نئی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔

اس نئے پلیٹ فارم کو عمان بحالی کی سمت کا نام دیا گیا ہے، جس سے مملکت میں کووِیڈ 19 سے بحالی کے ہدف کے حصول کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

گورنمنٹ کمیونی کیشن سینٹر عمان کی جانب سے جاری آن لائن بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ پلیٹ فارم سلطان ہیثم بن طارق کی ہدایات کی روشنی میں متعارف کرایا گیا ہے، جس سے موجودہ حالات میں بقائے باہمی کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.