فرانسیسی وزیراعظم اپنے پوری کابینہ سمیت عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے ان کا استعفٰی بھی منظور کر لیا ہے، فرانسیسی ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان میں استعفیٰ دینے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔
یاد رہے کہ فرانس کے وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے شمالی شہر لاہاوے کے مئیر کی حیثیت سے منتخب ہونے کے چند ہی روز بعد جمعے کو حکومت سے مستعفی ہوگئے۔
ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اطلاعات آئیں ہیں کہ فلپ نے استعفیٰ دے دیا ہے، لیکن موجودہ کابینہ اس وقت تک حکومت امور کے انچارج ہی رہے گی جب کہ ایک نئی ٹیم تشکیل نہیں دے جاتی۔
واضح رہے کہ فرانس میں صدر، مرکزی سیاسی شخصیات کو وزیراعظم کا انتخاب کرتے ہیں پھر حکومت یشکیل دی جاتی ہے۔