X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اسلامی وزراء خارجہ کونسل کے 46؍ ویں اجلاس کے اختتام پر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہان کاخطاب

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے اس بات کا اشارہ دیا ہےکہ اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) ایک روز بھارت کو اپنی صفوں میں قبول کرلے گی۔ اسلامی وزراء خارجہ کونسل کے 46؍ ویں اجلاس کے اختتام پر یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبداللہ نے کہا کہ او آئی سی نے بھارت کو نہایت واضح اور مثبت پیغام دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم بھارت سے تعلقات کو قدر کی نظر سے دیکھتی اور انہیں مضبوط کرنے کی خواہاں ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ نے او آئی سی اجلاس میں بھارت کی شرکت کو تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے اس موقع پر خطاب کو سراہا لیکن ایک بھارتی صحافی کی جانب سے کشمیر پر قرارداد کے بارے میں شکایت اور سوال پر انہوں نے اس کا دفاع کیا۔ منظور کردہ قرارداد میں رکن ممالک نے جنوبی ایشیا میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل کو ناگزیر قرار دیا۔

Z.R Mughal:

This website uses cookies.