بین الاقوامی
لہٰذا اللہ کے اسلامی تصور کے اظہار کیلئے ’’اللہ‘‘ ہی استعمال کیا جائے: گورنر مکہ مکرمہ

گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ
GOD کی جگہ ALLAH انگریزی زبان میں رائج
استعمال نہ کریں۔ مکہ گورنریٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر تحریر کیا گیا ہے کہ اگر کسی زبان میں اللہ کی جگہ کوئی اور لفظ استعمال کیا جارہا ہو تو عربی میں اس کی جگہ اللہ ہی استعمال کیا جائے، مکہ گورنریٹ نے توجہ دلائی کہ مفتی اعلیٰ نے اللہ کی جگہ گوڈ کے استعمال سے منع کیا ہے اور اسے ناجائز بتایا ہے۔کیونکہ بعض علماء کی رائے ہے کہ مطابق مختلف زبانوں میں لفظ اللہ کی جگہ دیگر الفاظ مثال کے طور پر گوڈ استعمال کیاجاتا ہے ، عیسائیوں کے یہاں اس کے معنی معبود کے ہیں تاہم اس سے معبود واحد مراد نہیں ہوتالہٰذا اللہ کے اسلامی تصور کے اظہار کیلئے ’’اللہ‘‘ ہی استعمال کیا جائے۔ ترجمان یا تو عربی میں ’’اللہ ‘‘ تحریر کرے یا پھرانگریزی میں لکھیں۔ ALLAH