X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

امریکا کے مقابلے میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں: ایرانی اسپیکر علی

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا کی موجودہ حکومت ہر روز دنیا کو کسی نہ کسی طرح کے بحران سے دوچار کررہی ہے،امریکی اقدامات کے مقابلے میں ایران کے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی نے یورپ اور چین کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ کے غیرروایتی طرز سلوک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی موجودہ حکومت ہر روز دنیا کو کسی نہ کسی طرح کے بحران سے دوچار کررہی ہے،ٹرمپ کے رویّے سے عالمی سطح پر ان کی عزت و وقار ختم ہو گیا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی دباؤ کے مقابلے میں استقامت کو واحد موثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی موجودہ صورت حال میں استقامت کا مطلب پیداواری شعبے کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے،امریکی اقدامات کے مقابلے میں ایران کے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمان کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن اور جوہری کمیٹی کے چئیرمین محمد ابراہیم رضائی کہتے ہیں امریکا اپنی قدر کھو چکا ہے اور مذاکرات کے لیے قابل اعتبار نہیں رہا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.