X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

امریکا بات چیت کے باوجود دشمنی پر تُلا ہوا ہے: شمالی کوریا

شمالی کوریا کا کہنا ہےکہ امریکا کم جونگ اور ٹرمپ کی ملاقات کے باوجود دشمنی پر تُلا ہوا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کی گزشتہ دنوں شمالی اور جنوبی کوریا کے بارڈر پر تاریخی ملاقات ہوئی تھی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے مذاکرات کے لیے ٹیم بنانے پر اتفاق ہوا تھا۔

امریکی صدر اور کم جونگ کی ملاقات کے بعد ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نیا انتشار پیدا ہوا ہے اور اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے وفد نے کہا ہےکہ امریکا دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق معاہدے کے بعد بھی دشمنی کے رویے پر تلا ہوا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے وفد نے کہا کہ امریکا پر پابندیوں کی جنونیت ہے۔

شمالی کوریا نے الزام لگایا کہ واشنگٹن، جزیرے میں پر امن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کررہا ہے۔

شمالی کوریا کے وفد کا کہنا ہےکہ یہ رد عمل امریکا، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی طرف سے اقوام متحدہ کے تمام ممبران کو بھیجے گئے اس مشترکہ خط کی وجہ سے ہے جس میں شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں اقوام متحدہ کے تمام ممبران سے شمالی کوریا کے ورکرز کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کے وفد کا کہنا تھا کہ امریکا کا عملی طور پر شمالی کوریا کے خلاف زیادہ سے زیادہ جارحانہ عمل ہے۔

وفد نے اقوام متحدہ کے تمام ممبران کو خبردار کیا کہ انہیں امریکا کی جانب سے بوجھ کر شمالی کوریا میں پر امن صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش سے محتاط رہنا ہوگا۔

پیانگ یانگ نے امریکا کی جانب سے تمام مسائل کی دوا پابندیوں کو سمجھنا یکسر مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.