اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیامیں پناہ گزینوں کے حراستی مرکزپر فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے متحارب دھڑوں سے کہاہے کہ وہ جنگ بندی کریں اوردوسرے ملکوں پرزوردیاکہ تنازعے میں مداخلت یا اس کوپیچیدہ نہ کریں۔
نیویارک میں پندرہ رکنی کونسل کے اجلاس میں تمام فریقوں پرصورتحال پرفوری قابو پانے اور جنگ بندی کی ضرورت پرزوردیاگیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ لیبیا میں صرف سیاسی حل کے ذریعے دیرپا امن اور استحکام آئے گا۔
سلامتی کونسل نے لیبیامیں بدترین انسانی صورتحال پرشدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے متحارب فریقوں پر زور دیا کہ امدادی اداروں کومتعلقہ علاقوں تک مکمل رسائی کی اجازت دیں۔