بین الاقوامی

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک بار پھر 6.9 شدت کا زلزلہ

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک بار پھر چھ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گذشتہ روز بھی کیلی فورنیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے،آج زلزلے کا مرکز جنوبی کیلیفورنیا کا شہر ریک کرسٹ تھا۔

کیلی فورنیا میں دو روز کے دوران دوسرا بڑا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے،گزشتہ روز بھی کیلی فورنیا میں چھ اعشاریہ چار شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم سوشل میڈیا پر زلزلے کے دوران بنائی گئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں متاثرہ افراد کے چہروں کو خوف وہراس نمایاں ہے۔

Related Articles

Back to top button