X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر خود کش حملہ، 12 اہلکار ہلاک اور 178 زخمی

افغانستان کے شہر غزنی میں انٹیلی جنس ایجنسی ’این ڈی ایس‘ کے دفتر پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک اور 178 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر غزنی میں واقع نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (NDS) ) کے دفتر پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی جس کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک اور 178 زخمی ہو گئے۔

صوبائی گورنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ 178 زخمی ہیں، زخمیوں میں عام شہری کے علاوہ اسکول کے بچے شامل ہیں، جنہیں ملٹری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے 4 بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جب کہ انہوں نے اسکول کے بچوں کے زخمی ہونے کے کابل حکومت کے موقف کو مسترد کردیا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.