X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

امریکی بدمعاشی ایران کے جوہری بحران میں اضافے کی وجہ ہے، چین

چین کا کہنا ہے کہ امریکا کی بدمعاشی ایران کے جوہری بحران میں اضافے کی وجہ ہے۔ انکا کہنا ہے کہ امریکا خود اپنے کیئے ہوئے عالمی سمجھوتوں سے باہر نکل کر عالمی امن کے لئے خطرہ بن رہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کی یکطرفہ بدمعاشی ایک ایسا ٹیومر بن گیا ہے جو خراب ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر ڈالا گیا زیادہ دباؤ ایرانی جوہری بحران کی بنیادی وجہ ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین نے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی شرائط کو پورا نہ کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایران نے گزشتہ روز 2015 کے جوہری معاہدے کی مزید شرائط پر اس وقت تک عملدرآمد نہ کرنے کی دھمکی دی تھی جب تک دیگر فریقین اس کا کوئی باقاعدہ حل تلاش نہیں کرلیتے۔

یاد رہے کہ 2015 میں ایران اور 6 عالمی قوتوں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، امریکا اور روس کے درمیان جوہری معاہدہ ہوا تھا جس میں تہران نے پابندیوں میں نرمی کے بدلے میں جوہری مواد کی افزودگی کی سطح میں کمی پر اتفاق کیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.