X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

حج اور عمرہ زائرین کیلیے اب ہو گی آسانی، مکہ میں ایئرپورٹ کی تعمیر کا فیصلہ

سعودی عرب میں حج اور عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ایئرپورٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے جدہ ہوائی اڈے سے منسلک کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امیر مکہ خالد الفیصل نے نئے ایئر پورٹ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں، ایئرپورٹ کا قیام الفیصلیہ پروجیکٹ کے تحت سول ایوی ایشن کی مشاورت سےعمل میں لایا جائے گا۔ ایئرپورٹ کے قیام میں حائل سیکیورٹی خدشات کو دور کرلیا گیا ہے۔

قبل ازیں زائرین کو جدہ ایئرپورٹ سے بس یا پرائیوٹ ٹیکسی کے ذریعے مکہ جانا پڑتا تھا جس سے وقت کا ضیاع بھی ہوتا تھا اور اخراجات میں بھی اضافہ ہو جاتا تھا جب کہ زائرین کو پریشانیوں کا بھی سامنا رہتا تھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق مکہ ایئرپورٹ الفیصلیہ سٹی پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیا جائے گا، یہ شہر مکہ کے مغربی علاقے میں 2 ہزار 450 اسکوائر کلومیٹر کے احاطے میں بنایا جائے گا جو حرم کی سرحد سے الشعیبہ کے ساحل تک محیط ہوگا۔

اس موقع پر امیرِ مکہ خالد الفیصل کا پروجیکٹ کی منظوری پر خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کی سہولت سے زائرین فائدہ اُٹھاسکیں گے جو کہ شاہ سلمان کی پہلی ترجیح ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.