نائیجیریا کے دارالحکومت میں شیخ زکزکی کے حامیوں پر فائرنگ کی گئی ہے، جس سے دو افراد جان بحق اور کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔
عدالت عظمیٰ نے شیخ کی رہائی کا حکم دے دیا ہے مگر حکومت انہیں رہا کرنے سے انکار کر رہی ہے۔
نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں پارلیمنٹ کے قریب اکٹھا ہو کر مظاہرہ کرنے والوں پر نائیجیرین پولیس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔
مظاہرین نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کی غیر قانونی قید سے رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ان کاکہنا ہے کہ کئی سالوں سے گرفتار رہنماء کی رہائی کیلئے پہلے بھی احتجاج کرچکے ہیں لیکن سمجھ نہیں آتا کہ ضعیف اور بیمار رہنماء کی رہائی سے حکمران کیوں پریشان اور خوف زدہ ہیں، جبکہ ملک کی عدالت عظمیٰ نے شیخ کی رہائی کا حکم دے دیا ہے مگر حکومت انہیں آزاد کرنے سے انکار کر رہی ہے۔