X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کلکتہ ایئرپورٹ پر طیارے کے لینڈنگ گیئر کے دروازے میں پھنس کر ٹیکنیشن ہلاک

بھارت میں معمول کی جانچ پڑتال کے دوران طیارے کا ٹیکنیشن لینڈنگ گیئر کے خود کار ہائیڈرولک دروازے کے درمیان پس کر ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کلکتہ ایئرپورٹ پر بھارتی ایئرلائن اسپائس جیٹ کے طیارے میں تربیتی ٹیکنیشن لینڈنگ گیئر میں معمول کی جانچ پڑتال کے دوران خود کار ’ہائیڈرولک ڈور‘ بند ہونے کے باعث پٹوں کے درمیان پھنس جانے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے لینڈنگ گیئر کے خودکار دروازے کو توڑ کر 26 سالہ ٹیکنیشن روہت پانڈے کو نکالا، اس کے جسم کے کئی حصے دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئے تھے۔ لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے جب کہ سول ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر ایئرلائن انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی تجربہ کار سپروائزر کے تربیتی ٹیکنیشن کو لینڈنگ گیئر کی جانچ پڑتال کے لیے بھیجنا مجرمانہ غفلت ہے۔

 

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.